ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : ساہتیہ سمیلن کو کامیاب بنانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر نے کی تعاون کی درخواست 

بھٹکل : ساہتیہ سمیلن کو کامیاب بنانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر نے کی تعاون کی درخواست 

Thu, 26 Jan 2023 20:26:45    S.O. News Service

بھٹکل،26 / جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کا دسواں ساہتیہ سمیلن جو 17 فروری کو منعقد ہونے جا رہا ہے ، اسے کامیاب بنانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر نے اداروں اور محکمہ جات کو متحدہ طور پر سرگرم ہونے اور باہم تعاون کرنے کی درخواست کی ہے۔ 
    
ساہتیہ سمیلن کی تیاریوں کا پیشگی جائزہ لینے کے لئے مختلف محکمہ جات اور اداروں کے ذمہ داران کے ساتھ منعقدہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے اے سی نے کہا کہ سمیلن کا کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے مختلف محکمہ جات کے افسران کی جو ذمہ داریاں ہیں انہیں پوری طرح نبھانا ضروری ہے ۔ سمیلن کی ریلی  میں جو محکمہ جاتی جھلکیاں پیش جانے والی ہیں اس میں بھٹکل تعلقہ کی تاریخی اور روایات کو نمایاں کرنا ہوگا۔ 
    
کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر گنگا دھر نائک نے استقبالیہ خطاب کیا ۔ اس نشست میں تحصیلدار اشوک بھٹ ، تعلقہ پنچایت سی ای او پربھاکر چکنمنے ، ٹی ایم سی چیف آفیسر سریش ایم کے ، پٹن پنچایت چیف آفیسر رامچندرا ویرنیکر کے علاوہ دیگر اداروں اور تنظیموں کے ذمہ داران موجود تھے۔


Share: